Ronde Umar Nibhai Yaar Di Khabar Na Kaai

Ronde Umar Nibhai
Yaar Di Khabar Na Kaai

روندیں عمر نبھائی
یار دی خبر نہ کائی

روتے روتے عمر گزار دی
محبوب کی کوئی خبر نہ ملی

بھاگ سہاگ سنگار ونجائم
دلوں وساریا ماہی

جس کے لئے رنگ روپ حسن عیش آرام چھوڑا
اُس نے مجھے دل سے بھلا دیا

دور گیا ول آیا ناہیں
مر سا کھا کر پھائی

وہ دور چلا گیا ہے اور واپس نہیں آتا
میں زہر کھا کر پھانسی لگ جاؤں

عشق نہیں کنی بار غضب دی
چٹنگ چوانتی لائی

یہ عشق نہیں یہ تو آگ غضب کی ہے
میرے دل کو جلتی لکڑی کر دیاچنگاری سے

جوبن سارا روپ گنوائم
دردیں مار مسائی

جوانی اور رنگ روپ ضائع ہو گیا
شدت درد نے مجھے تباہ کر دیا ہے

فخرالدین مٹھل دے شوقوں
دم دم پیڑ سوائی

مرشد فخرالدین کا اشتیاق
میرے درد جگر کو دم بدم بڑھاتا جا رہا ہے

یار فرید نہ پائم پھیرا
گل گئم مفت اجائی

فرید کو محبوب واپس نہ آیا
میں بیکار میں گل سڑ کے تبا ہ ہوئی

Khawaja Ghulam Farid
خواجہ غلام فرید

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

azkalam.com © 2019 | Privacy Policy | Cookies | DMCA Policy