Ik Rashk e Zamana Hain Parwanay Muhammad Ke

Ik Rashk e Zamana Hain Parwanay Muhammad Ke
Ya Khuld Badaman Hain Deewanay Muhammad Ke

اک رشکِ زمانہ ہیں، پروانے محمد کے
یا خلد بداماں ہیں، دیوانے محمد کے

مرتے ہیں محبت میں، جیتے ہیں محبت میں
یوں زندہ و تابندہ ہیں ، پروانے محمد کے

اوتادِ زمین و عرش، سرمست و خدا  آگاہ
ویرانہ ء عالم میں ،فرزانے محمد کے

محبوبیِ و سرشاری، ہر آن طمانیت
بیگانہ ء خوف و غم، دیوانے محمد کے

یک مستی و ہشیاری، یک گونہ سروروشوق
میخانہء ہستی میں ، پیمانے محمد کے

عرفان کی مے سےپر، جاںبخش ودوائےدل
پیمانے محمد کے ، میخانے محمدؐکے

انوار الہیٰ کا ہر رنگ نمایاں ہے
سر چشمہءرحمت ہیں کاشانے محمدؐ کے

اقوالِ شریعتہوں اسرار طریقت ہوں
ہر شے کی حقیقت ہیں،افسانے محمدؐ کے

تفسیر و فقہ، فتویٰ، شمشیر، جہادِ نفس
عشاق کے ہاتھوںمیں،پیمانے محمدؐکے

یہ فیض قلندر کے ، ہیں فیض محمدؐ کے
کاشانے قلندر کے کاشانے محمد کے

دربار قلندرؒ میں دل کھول کے پی خاور
بوالفیض کی نظریں ہیں میخانے محمدؐ کے

خاورسہروردی
Khawar Soharwardy

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

azkalam.com © 2019 | Privacy Policy | Cookies | DMCA Policy